ہربھجن سنگھ نے سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام لگا دیا

Jan 02, 2022 | 13:28:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے میں کرکٹ بورڈ ملوث تھا۔

 بھارت کے سابق آف سپنرہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے بعد زیادہ وقت ٹیم سے باہر رہے،جس میں کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی اس میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے۔۔سندھ کا شیڈول بھی جاری
واضح رہے کہ ہر بھجن سنگھ نے چند روز قبل ہی ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ہربھجن سنگھ کا شمار بھارت کے کامیاب ترین باولرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا لوہا منوایا۔
یہ بھی پڑھیں:موسم اچانک تبدیل۔۔ بارشیں کب سے شروع ہونگی؟

مزیدخبریں