حکومت نے شہبازشریف کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔۔ فواد چوہدری

Jan 02, 2022 | 14:29:PM
حکومت نے شہبازشریف کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہربھجن سنگھ نے سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام لگا دیا

فواد چوہدری کا نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

وزیراطلاعات  نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے تھا لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسم اچانک تبدیل۔۔ بارشیں کب سے شروع ہونگی؟