بڑی خبر۔۔ ہر شہری کو حکومت کی طرف سے 10 لاکھ ملیں گے

Jan 02, 2022 | 16:33:PM

Read more!

(24 نیوز) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حصول کے لیے نادرا میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

 وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا ضروری ہے اور نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا جبکہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے جبکہ جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ضرور فارم ب بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی الرٹ ۔۔بم برآمد۔۔ ہر طرف ہلچل مچ گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایپ بنائی ہے اور اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو تمام معلومات مل سکیں گی اور اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔

 صوبائی وزیر صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ملے گا اور ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت کا ایک ڈیسک بنایا گیا ہے۔ صحت کارڈ امیر و غریب ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ صحت کارڈ پوری فیملی کے لیے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم اچانک تبدیل۔۔ بارشیں کب سے شروع ہونگی؟

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ اس کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہو گا جبکہ محکمہ صحت رواں سال 25 ہزار ملازمتوں کا اعلان کر رہا ہے۔

مزیدخبریں