سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے کتنی اموات ہوئیں؟وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14555 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 403 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 265684 ویکسی نیشن کی گئی ہیں، سندھ بھر میں ابتک 29579471 یعنی53.62 فیصدویکسی نیشن کی گئی ہیں،ان کامزید کہناتھا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 7158423 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 481610 کیسز ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ آج عالمی وبا کے مزید 17 مریض صحتیاب ہوگئے، ابتک 468080 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ آج کووڈ کے باعث کوئی جاں بحق ہونے کی رپورٹ نہیں ملی، کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں مجموعی تعداد 7673 ہے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ اسوقت 5857 زیر علاج ہیں،5677 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، ،مختلف ہسپتالوں میں 140 مریض زیرعلاج ہیں، ان کاکہناتھا کہ کورونا متاثرہ 136 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کووڈ19 کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق بھی کورونا کا شکار۔۔۔سابق ہیڈ کوچ کی طبیعت کیسی ہے؟ اہم خبر آگئی