مولانا فضل الرحمان کا 23 مارچ کو مہنگائی کیخلاف اسلام آباد مارچ کا اعلان 

Jan 02, 2022 | 19:31:PM
پی ڈی ایم، سربراہ، 23مارچ، مہنگائی مارچ کا اعلان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کیخلاف اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا،تمام اپوزیشن نے مہنگائی مارچ میں شرکت کا یقین دلایاہے،مہنگائی مارچ کی تیاریوں کیلئے کام کیا جائے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مہنگائی مارچ میں شرکت کی یقین دہائی کرائی،عام آدمی مہنگائی کے پہاڑ تلے دب گیا ہے، لوگ اپنے بچوں کو قتل کررہے ہیں ، دریا برد کررہے ہیں، ایسی صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی کا جشن منانے کا انوکھا انداز۔۔۔پیسوں، موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا ایک مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،اس مرحلے میں حکمران جماعت کو شکست ہوئی یہ اپوزیشن کی فتح ہے ، یہ ثابت ہو چکا عوام اس حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا ہے، بلدیاتی انتخابات بھی کامیاب تجربہ ثابت ہوا،اگلے مرحلے میں حکمران جماعت کا اس سے بھی زیادہ براحشر ہوگا،ثابت ہو گیا 2018 میں حکومت کا مینڈیٹ جعلسازی اور دھاندلی پر مبنی تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر کوئی بحث نہیں کرنے دی گئی،اس بل کو سٹیرنگ کمیٹی میں جانا چاہئے تھا،ایک نیا بل تیار کیا جارہا ہے، سٹیٹ بینک کو خود مختار کردیاجائے گا،کہا جارہا ہے سٹیٹ بینک حکومت کو بھی قرض نہیں دیا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آنکھوں کا سرخ ہونا ۔بالوں کا گرناور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی نشانیاں ۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا
انہوں نے کہاکہ استعفوں کی بات فوری طور پر انتخابات کرانے کیلئے کی جارہی تھی ،یہ بھی بہتر حکمت عملی ہے اسمبلی میں طاقت بنا کر حکومت حاصل کی جائے،ان کامزید کہناتھا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ، ہم باہر سے ڈکٹیشن لینے کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،ووٹر کو عزت اور اظہاررائے کو باہر یا ملکی اداروں کیساتھ جوڑنا مناسب نہیں ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نوازشریف آئیں، یہ ان کی سرزمین ہے، ہم چشم براہ ہیں ،اللہ تعالیٰ انہیں بخیر و عافیت واپس آنے کی توفیق عطافرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان