(24نیوز)ایم کیو ایم پا کستان نے منی بجٹ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مالیاتی بل پر ایم کیوایم پاکستان نے مرکزبہادر آباد میں ملک کے معروف ماہر معاشیات شبر زیدی سے تین گھنٹے طویل مشاورت کے بعدایم کیو ایم کا مالیاتی بل میں براہ راست عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشاورتی اجلاس میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان قومی اسمبلی اسامہ قادری ، کشور زہرہ ، ڈپٹی اقبال ، محمد حسین ، سینیٹر خالدہ اطیب شریک ہوئے۔اجلاس میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مالیاتی بل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، ذرائع کے مطابق کے مطابق بل میں لگنے والے ٹیکسسز ، عام آدمی پر اسکے اثرات سمیت دیگر معاملات پر معاشی ٹیم نے ایم کیو ایم کو بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں۔خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی
ایم کیو ایم پا کستان کے منی بجٹ پر سخت تحفظات ۔ حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ
Jan 02, 2022 | 19:47:PM