(ویب ڈیسک) آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بڑابیان دیدیا۔
نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں آسٹرین صدر نے کہا کہ 2022 میں بھی کورونا کی وبا ہمارے ساتھ ہوگی، ہم نے اس کے باوجود ہمت نہیں ہارنی اور امید کا دامن نہیں چھوڑنا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی حالت جتنی دیر تک جاری رہی ہماری کمیونٹی میں دراڑیں نمایاں ہوتی گئیں۔ معاشرے میں غصہ اور خوف بہت زیادہ ہے، ہم بدترین حالات سے گزر رہے ہیں۔ آنے والے سال کی پیشین گوئی زیادہ مثبت نہیں ہے۔ کورونا کا خاتمہ بہت دور ہے۔
آسٹرین صدر کا کہنا تھا کہ اب اومی کرون آگیا ہے اور ہم واقعی نہیں جانتے کہ اگلے چند ہفتوں یہاں تک کہ اگلے چند دن میں کیا ہوگا، بس ہمیں ہمت اور امید نہیں ہارنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان