بلال یاسین پر حملہ آنے والے وقت میں ایسے کئی واقعات کی طرف اشارہ کر رہا ہے،جاوید ہاشمی 

Jan 02, 2022 | 21:54:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بلال یاسین پر حملہ ہونا آنے والے وقت میں ایسے کئی واقعات کی طرف اشارہ کر رہا ہے، حکومت جلد از جلد ان افراد کو گرفتار کرے جنہوں نے بلال یاسین پر حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین کی خیریت دریافت کرنے لیگی رہنما جاوید ہاشمی میو ہسپتال پہنچے ،جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نہ جانے لاہور کے امن کو کس کی نظر لگ گئی، بلال یاسین ایک عزت دار آدمی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ بلال یاسین سیاسی دشمنداری رکھنے والا شخص ہی نہیں، شکر ہے للہ نے بلال یاسین کو بچا لیا وگرنہ حملہ کرنے والوں نے کوئی کمی نہ چھوڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

مزیدخبریں