پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فرانس نے پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر فوری طور پر پابندی لگادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں کھیرا، لیموں اور نارنجی سمیت 30 پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔بڑی پیکنگ سمیت کٹی ہوئی سبزیاں، پھل اور پراسس شدہ پھل پابندی سے مستثناہوں گے۔
فرانسیسی صدر نے پابندی کو حقیقی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم 2040 تک ملک سے پلاسٹک کے استعمال کے خاتمے کے عزم کا اظہار ہے۔فرانس میں ایک تہائی سے زیادہ سبزیاں اور پھل پلاسٹک کے تھیلے میں فروخت ہوتے ہیں اور سال نو کے موقع پر لگنے والی اس پابندی سے خریدو فروخت پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل