(24نیوز)مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا اوربلوچستان ،پنجاب سمیت ملک کے اکثر حصوں میں پیر سے بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا،ملک کے اکثر حصوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ،بارشوں کا یہ سلسلہ سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کب کب ہوگی۔۔شیڈول جاری
مغربی ہواؤں سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش برسنے کا امکان ہے، سبی ،بولان ، قلات، خضدار، نصیر آباد،کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ کراچی ،لاڑکانہ،سکھر،جامشورو،ڈی جی خان،رحیم یار خان،بہاولپور،ملتان میں بھی بادل برس سکتے ہیں،لاہورمیں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ شہر اقتدار سمیت بالائی پنجاب میں بھی بادل کھل کر برسیں گے۔خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کراچی میں مزید بارشیں ۔۔محکمہ موسمیات نے پھر پیشگوئی کردی