وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا ،اجلاس میں سفارشات پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی ۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ،اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی امور پر بھی مشاورت ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کا آغاز کردیا