حکومت کا بڑا اعلان

Jan 02, 2023 | 08:43:AM

(ویب ڈیسک) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ عدالتیں سمدر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کا فیصلہ کریں گی۔

اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں برطانیہ، امریکا میں مقیم انسانی ہمدردی کے لئے کام کرنے والے گروپس نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا۔ سپیکر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ خود کو پاکستان کا قیمیتی اثاثہ ثابت کیا، ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، سیلاب سے متاثرہ افرادکے لئے سمندر پار پاکستانیوں کے جذبات اور تعاون قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پاکستانی قوم کا مقدم ہے، پاکستانی قوم موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نادرا نے وفد کو پاکستانی تارکین وطن کی سہولت کے لئےنادرا کے اقدامات جیسے آن لائن اٹارنی کے اجرا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں