وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہ خرچیاں

جہاز کے بعد اب پنجاب حکومت 2 ہیلی کاپٹر بھی کرائے پر لے گی

Jan 02, 2023 | 12:14:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہ خرچیاں
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیر اعلی پنجاب کی شاہ خرچیاں،جہاز کے بعد اب پنجاب حکومت 2 ہیلی کاپٹر بھی کرائے پر لے گی۔


جہاز کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کی ٹینڈرنگ ہوگی،پنجاب حکومت کرائے پر جہاز لینے کے لیے 12 کروڑ کے اخراجات منظور کرچکی ہے،جہاز کی طرح ہیلی کاپٹر بھی 3 ماہ کی مدت کے لیے کرائے پر لیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں :ایم ڈبلیو ایم کا وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موجودہ ہیلی کاپٹر کی مینٹیننس ہونی ،موجودہ ہیلی کاپٹر کی مینٹی ننس پر 2 کروڑ سے زائد کے فنڈ منظور کیے گئے ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پولیس اور ریسکیو کے لیے بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان مجلس وحدت المسلمین کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، مجلس وحدت المسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی، ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان ایم ڈبلیوایم ایم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔