پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز: اہم کیوی کھلاڑی دستبردار

Jan 02, 2023 | 12:23:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔

فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگئےہیں، ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ  بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بلیئر ٹکنر بدھ چار جنوری کو پاکستان کیلئے اڑان بھریں گے۔

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےمطابق  ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کےخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں ولنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ وہ اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج  پر پورا اترنے کیلئے خود کو تیار نہیں پا رہے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ کے سابق کرکٹر اجمل شہزاد ملتان سلطانز کے باؤلنگ کوچ مقرر

چیف سلیکٹر نے ان کی اس ایمانداری کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

مزیدخبریں