میکسیکو: جیل پر حملہ، 14 افراد ہلاک

Jan 02, 2023 | 12:34:PM
میکسیکو: جیل پر حملہ، 14 افراد ہلاک
کیپشن: حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے جیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہیں۔

اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی فرار بھی ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی، حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے، شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا نہیں اس بارے تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد  رہے کہ اگست 2022 میں بھی واریز جیل میں قید دو گروہوں کے قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔