(24 نیوز) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو بچانے کے لئے آئین شکنی کی گئی، قاسم سوری اور صدر مملکت عارف علوی پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017 کے کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، انتقام کے اندھے قوانین نے ملک کو تباہی کی نہج پر پہنچا دیا، نواز شریف کو نااہل کرنے کے لئے اداروں میں بیٹھے ہر کردار نے رول ادا کیا، کرداروں کو احتساب کی چکی میں لائے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے، 2018 میں آر ٹی ایس کو بند کر دیا گیا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ کئے بغیر الیکشن نہیں چایئے، نواز شریف ظلم کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرینگے، موجودہ مہنگائی صوبائی حکومتوں کی نااہلی ہے، ان کی ذمہ داری ہے قوم کوسبسڈی دیں، بدکرار قومی مجرم ہیں، سزا سے نہیں بچ سکتے۔