علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Jan 02, 2023 | 15:19:PM

(24 نیوز) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کی کمپلین ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین تیز رفتاری کے باعث الگ ہوئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، الگ ہونے والی بوگیوں کو کوٹری اسٹیزن پر روک دیا گیا، ٹرین کے ایک حصے کو مرمتی کام کے بعد روانہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں