(ویب ڈیسک) جاپانی شہری نے بھیڑے کی طرح دکھائی دینے کے لیے 30لاکھ ین خرچ کردیے جو کہ پاکستانی 51 لاکھ بنتے ہیں جس کا شہری نے کاسٹیومز کمپنی کو بھیڑیے کا لباس تیار کرنے کا آرڈر دیا۔
کاسٹیوم تیار کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے جاپانی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے جانوروں سے بچپن سے ہی پیار ہے اور میں نے ان کی طرح کے حقیقی کاسٹیوم تیار کروائے ہیں۔کمپنی کو صارف کی ڈیمانڈ کے مطابق کاسٹیوم تیار کرنے میں 50 دن لگ گئے مگر جب وہ کاسٹیوم سامنے آیا تو اسے پہن کر یہ شخص بہت خوش ہوا۔