عمران خان کے سیاہ کوٹ کا راز فاش ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیاہ رنگ کے کوٹ میں نظر آئے جس کے بارے میں پاکستانی گلوکارہ نورالعین المعروف عینی خالد نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والدین کا دیا ہوا کوٹ عمران خان نے پہنا ہوا ہے۔
Best feeling ever seeing @ImranKhanPTI wearing the coat my parents gifted him ❤️ best start to the new year. Thank you @FaisalJavedKhan @JKhanClassified pic.twitter.com/oexghLNZdq
— Annie Khalid (@annie_khalid) January 1, 2023
عینی خالد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب سے اچھا احساس ہے، عمران خان کو اپنے والدین کی جانب سے تحفے میں دیا گیا کوٹ پہنے ہوئے دیکھنا، یہ سال نو کا بہترین آغاز ہے۔
انہوں نے والدین کا تحفہ نا صرف قبول کرنے بلکہ اسے استعمال کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔