(24 نیوز)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت دوپہر ایک بجے ہو گی ۔
عدالت نے سپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سابق آرمی چیف پر مسلسل الزامات،پرویز الٰہی خاموش کیوں؟