(ویب ڈیسک) ٹوئٹر پر سان فرانسسکو کے دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ کمپنی دفتر کے مالک کو کرایہ کے طور پر 136,250 ڈالر ادا کرنے میں ناکام رہی جس پر دفتر کے مالک نے مقدمہ دائر کردیا۔
ٹویٹر ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت ہے ، انہوں نے مغربی امریکی شہر سان فرانسسکو ک کی ہارٹ فورڈ بلڈنگ کی 30 ویں منزل کرائے پر لے رکھی ہے۔