مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

Jan 02, 2023 | 21:33:PM

(24نیوز)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔

ڈاکٹروں کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں،جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی،مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں،اب ڈاکٹروں نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے،مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔

مزیدخبریں