ایم کیو ایم کے تحفظات دورکرنے کیلئے بڑوں کی بیٹھک آج سجے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)بلدیاتی انتخابات موخر کرانے پر بضد جبکہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کروانے کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق سے ایم کیو ایم کے تحفظات ختم کرنے کے حوالے سے بڑوں کی بیٹھک آج رات بلاول ہاﺅس میں سجے گی ،سابق صدر آصف زرداری بیٹھک کی سربراہی کریں گے وفد میں نواز لیگ، ایم کیوا یم ،پیپلز پارٹی ،جے یو آئی اور باپ پارٹی کے رہنما شامل ہونگے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق صدر سے ملاقات کی ،حکومتی وفد نے بلدیاتی الیکشن کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کیلئے وفاقی کابینہ کا وفد کراچی روانہ ہو گیا،ذرائع کے مطابق وزرا کا وفد وزیر اعظم کے خصوصی طیارے پر کراچی روانہ ہوا، وفد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق اور ملک احمد خان شامل ہیں،وفد میں سردار خالد مگسی، طارق چیمہ اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل۔