جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،مونس الٰہی

Jan 02, 2023 | 22:47:PM
جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،مونس الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوکرنا ہے کر لیں ،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز