میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی ، کبریٰ خان کا عادل راجہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Jan 02, 2023 | 23:51:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دےدیا، لکھا کہ 3 دن میں ثبوت فراہم کریں ورنہ وہ برطانیہ سے ہتک عزت کا مقدمہ کر دیں گی۔کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔
تفصیلات کے مطابق عادل راجہ نے 4 پاکستانی اداکاروں پر الزام لگایا۔ انہوں نے بظاہرتواداکاروں کے نام نہیں لئے ۔ تاہم اپنے وی لاگ میں عادل راجہ نے اداکاراﺅںکے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے۔ جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ایک پنڈورا بکس کھول گیا۔

کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے۔ مگر بہت ہوگیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پربیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے۔
مسٹر عادل راجہ الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔

میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیں۔ورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں ، تو میں وہاں بھی چلے جاوں گی۔کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

مزیدخبریں