سال نو کا دوسرا روز،عوامی خدمت کا مشن دن رات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) سال نو کے دوسرا روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے زیرتعمیرنئےراوی پل اورشاہدرہ چوک کادورہ کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے راوی پل پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، پائلنگ اور ڈرلنگ کے کاموں پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پل کی جلدتعمیر کیلئےتمام ضروری وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام کیا جائے،منصوبےکو31جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔
وزیراعلی نے شاہدرہ چوک کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا اور چوک پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا کہ چند روز میں شاہدرہ چوک کی اطراف کی سٹرکیں و دیگر کام مکمل ہونے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کو موقع پر ہی ہدایات دی،وزیراعلیٰ جو کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے پل کی تعمیر پرہونیوالی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی پل کےاطراف پائلنگ وبورنگ کاعمل24گھنٹےجاری ہے،پائلنگ کاعمل تیز کرنے کیلئے2نئی مشینیں لگائی گئی ہیں اور 11 پائلز مکمل کر لی گئیں،راوی پل کےکل96میں سے23گرڈرزتیارکرلیےگئے، دریائےراوی پر540میٹرطویل چار لین پرمشتمل پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی پہلے جبکہ لاہور پانچویں نمبر پر آگیا