جاپان میں زلزلے سے30 عمارتیں تباہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

Jan 02, 2024 | 10:16:AM
جاپان میں زلزلے سے30 عمارتیں تباہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں30 عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ سونامی کا خطرہ ٹل جانے کے باوجود  زلزلے میں  ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق  زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی وارننگ کو سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا، جبکہ  زلزلے کے بعد 149 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں،سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کی شاہراہیں بند اور بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی، بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے میں ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں،ادھر نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 180 سے زائد افراد شہید

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد روس اور شمالی کوریا نے بھی کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔