ملک کےتمام ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف آرٹ سکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ

Jan 02, 2024 | 11:52:AM
ملک کےتمام ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف آرٹ سکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کےتمام ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف دی آرٹ سکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق  ملک بھر کے ایئر پورٹس پر منی لانڈرنگ روکنے اور سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے  جدید سکینننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 28 سکیننگ مشینیں درآمد کی جا رہی ہیں،جو کہ نقصان دہ آلات  اور بارودی مواد  بھی جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 جدیدمشینیں رواں سال فروری کےمہینےمیں اےایس ایف کےحوالےکردی جائیں گی،ایئرپورٹ پر لگی پرانی سکیننگ مشینوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا،جدید مشینیں لاہور ،کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مرحلہ وار نصب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا ہو گیا