(24 نیوز )سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 2011 میں ایک مجسمہ تیار کیاگیا جس کی آج بھی سرپرستی ہورہی ہے، اس مجسمے سے توقعات وابستہ کی گئیں کہ یہ مجسمہ بے روز گاری ختم کرے گا اور ملک ترقی کرے گا لیکن مجسمہ بری طرح ناکام ہوگیا،مجسمے کی ناکامی کے باوجود اسکو سنبھال کر رکھاگیاہے۔
سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی بے یقینی کا شکار ہے لیکن مجسمہ بنانے والے اعتراف جرم نہیں کررہے، کے پی کے میں سوشل میڈیا کےلیے بھرتیاں کی گئیں تو کسی نے نہیں پوچھا،
اگر الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلےپرعمل درآمد ہوتا تو آج پھر سے کھلواڑ کیا جارہاہے،ہماری تو فیلڈ بھی نہیں ہے لیول کہاں سے آگیا؟جب ہزاروں لوگ کے پی میں سوشل میڈیا بھرتی ہوئے تو جواب یہ ہے کہ تنخواہ کہاں سے مل رہی تو فارنُ فنڈنگ سے تنخواہ مل رہی ہے،9مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں لیکن کسی نے آج تک کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی۔
جاوید لطیف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی ہیڈ لائنز بن رہی ہیں نوازشریف کے کاغذات چیلنج کر دئیے گئے ہماری تو فیلڈ مکمل نہیں ہے،جواز بناکر چیلنج کیاجا رہا سسلین مافیا ڈان مافیا کے الفاظ واپس نہیں لئے لیکن معصوم کے الفاظ دے دئیے گئے،دنیا میں کہیں نہیں کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل کر دیا جائے پلے بوائے کے پاس صادق و امین کا سرٹیفکیٹ موجود ہے کیا اسے انصاف کہتے ہیں؟دنیا میں پانچ سال سے زیادہ سزا نہیں ہوتی خدا کےلئے اداروں کو دیکھنا ہوگا ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جاوید لطیف کو مار پڑ رہی تویہ کے پی سوشل میڈیا کے لوگ چلا رہے آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں کھڑا کیاجا رہا،نو مئی کا منصوبہ ساز جو ماسٹر مائنڈ ہے وہ آج بھی مقبول ہے اگر اس بات پر غور کر لیا جائے تو ریاست مخالف بیانیہ کو کیا اکثریت پسندکرتے ہیں،فوج کو آج بھی ڈرا دھمکایا جا رہا ہے آج مٹی پاوپروگرام نہیں چل سکتا ہے،مجھے اندیشہ ہے چکوال کا شخص غیر یقینی صورتحال سے ماحول بن رہا ہے جس نے مجھ پر بھی تشدد کروایا اس کا نام نہ لیا،جمشید دستی کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں ادارے حقائق کےلئے تحقیقات کرے،جمشید دستی کے معاملے پر اگر کسی نے ڈرامہ کیا اسے سزا ملنی چاہئیے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چکوال کا ماسٹر مائنڈ الیکشن سے پہلے یا بعد میں پاکستان کا نقصان کرنے اپنے لوگوں کو بچانے کےلئے ان کی حفاظت کی جا رہی ہے اگر انصاف کے اداروں نے کٹہرے میں نہ بلایا تو نو مئی کا ری پلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے،چوبیس سو پینتیس پی ٹی آئی نے کاغذات جمع کروائے تئیس سے زائد منظور ہوئے،ہمارے لوگوں سے کاغذات جمع کروانے والوں سے کاغذ واپس چھین لئے گئے،لوگ محکمہ زراعت کو نہیں دیکھ رہے ملبہ ہمارے اوپر ڈالا جا رہا ہے تاثر ہے ن لیگ کمزور وکٹ پر لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہی،ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی اگر اداروں پر حملہ کرنا جرم نہیں دفاع کیاجارہا ہے اس کو بھی موقع دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : 2024 میں جاپان سے سفر شروع کرنے والے مسافر واپس 2023 میں پہنچ گئے