علی نواز کی اہم کیس میں ضمانت منظور، لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی سنی گئی

Jan 02, 2024 | 14:51:PM
علی نواز کی اہم کیس میں ضمانت منظور، لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 126اور پی پی 158 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کےامیدوار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی، دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی واقعات کے حوالےسےتوڑ پھوڑ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی تھانہ آئی نائن مقدمہ میں  عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

 تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان نے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست ضمانت دائر  کی تھی ،جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت کی،علی نواز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہوتا رہا اور شامل ہونے کو تیار ہے، درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے، درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے ، عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرتے ہوئےعدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کی بات کی جائے تو این اے 126اور پی پی 158 لاہور سے تحریک انصاف کےامیدوار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی گئی ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے جہانگیر احمد بارا کی درخواست پر سماعت کی ،ملک جہانگیر حسن بارا اپنے وکلاء کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت پیش ہوئے، پنجاب حکومت کے وکیل نے سی س پی او لاہور کی جانب سے درخواست گزارکےمتعلق رپورٹ پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو حراساں نہیں کیا ، درخواست گزار نے پولیس رپورٹ کی بناء پر حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر کیس نمٹا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ 2011 میں مجسمہ تیار کیا گیا اور آج بھی اس کی سرپرستی ہو رہی ہے، جاوید لطیف