2023ء پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کیلئے بہترین سال رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)2023پن بجلی کی پیداواراورواپڈاکےزیرتعمیرمنصوبوں کیلئےبہترسال ثابت ہوا،2023میں زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی، زیرتعمیرمنصوبوں پر اہم اہداف حاصل ہوئے
واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی،زیادہ بجلی گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20 کروڑیونٹ زیادہ ہے۔
سرکار ی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال زیر تعمیر پن بجلی کے منصوبوں کیلئے بہترین سال رہا ۔اس سال پن بجلی کی اضافی پیداوار سے ملکی خزانہ کو 106 ارب روپے کی بچت ہوئی،واپڈا کےزیرتعمیرتمام8 منصوبوں پرتعمیراتی کام بلاتعطل، پوری رفتار کیساتھ جاری رہا،داسو پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے کا سنگِ میل عبور کیا گیا۔
ضرور پڑھیں:شمالی وزیرستان: میر علی گاؤں موسکی سے 6 لاشیں برآمد
دیامر بھاشا ڈیم پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریا کا رخ موڑا جا چکا ہے،زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل سے9.7 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،پن بجلی 10ہزار میگاواٹ اضافہ سے20ہزارمیگاواٹ ہوجائے گی،سال 2023 پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کیلئے بہتر سال ثابت ہوا،2023میں پن بجلی کی زیادہ پیداوار حاصل ہوئی،پانی او ر پن بجلی کے شعبوں میں جاری واپڈا منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کئے گئے۔
واپڈا پن بجلی کی لاگت 3 روپے51 پیسے فی یونٹ ہے،نیشنل گرڈ میں واپڈا پن بجلی کا تناسب 30 فیصد ہے،نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ سمیت واپڈا کے 22پن بجلی گھر ہیں،پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9 ہزار 459 میگا واٹ ہے۔