(وقاص عظیم) وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی برآمدات تین ارب ڈالرز تک ماہانہ کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے،دسمبر 2023 میں ملکی برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں،برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی برآمدات تین ارب ڈالرز تک ماہانہ کرسکتا ہے جبکہ انکا اگلا ہدف ملکی برآمدات کو 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارے میں 5 ارب 81 کروڑ ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔