طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا مسلمان ملک ،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

Jan 02, 2024 | 17:09:PM
طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا مسلمان ملک ،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کسی بھی ملک کا پاسپورٹ اس کی پہچان ہوتا ہے،جس ملک کے پاسپورٹ پر زیادہ لوگوں نے سفر کیا ہوتا ہے اسے طاقتور گردانا جاتا ہے،ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔وہ متحدہ عرب امارات ہے ۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں،یو اے ای کے بعد جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔ 

ضرورپڑھیں:چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد،موقف سامنے آگیا
سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 177 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 176 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔


اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا جو مجموعی طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر 47 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔پاکستان سے نیچے صومالیہ (95 ویں نمبر پر)، عراق (96 ویں نمبر پر) افغانستان (97 ویں نمبر پر) اور شام (98 ویں نمبر پر) موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلا دیش (92 ویں)،لیبیا اور فلسطین (91 ویں) ، سوڈان، Eritrea اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔