سٹاک ایکس چینج میں مندی،منی مارکیٹ سے بھی بری خبر آ گئی

Jan 02, 2024 | 18:00:PM

(اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں  کاروباری ہفتے کے  دوسرے روز منفی اختتام ،  ہنڈرڈ انڈیکس میں 312 پوانٹس کی کمی  ہو گئی ، دوسری جانب منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہوا کے گھوڑے پر سوار پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ریورس گیئر لگ گیا، 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی واقع، مارکیٹ 64 ہزار 349 کی سطح پر بند ہوئی، آج 24 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے 67 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا  رہا، اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ سسٹم کو رقم فراہم کردی ، سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 3 روز کے لئے بینکوں کو 574 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،بینکس 3 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.4 فیصد شرح منافع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بلاول بھٹو نے آج ہی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا

مزیدخبریں