ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا، سوشل میڈیا صارفین سے اہم درخواست کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف آخری میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو الوداعی میچ سے قبل اہم جھٹکا لگا گیا، سوشل میڈیا کا سہارہ لیتے ہوئے صارفین سے مدد کی اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد اب ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، لیکن پاکستان کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ان کے الوداعی ٹیسٹ میچ سے قبل انہیں ایک پریشانی نے گھیر لیا ہے ، سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی اور صارفین سے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ
پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل کی ٹیسٹ کیپ مبینہ طور پر چوری ہوگئی ہے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ یہ میرا آخری ٹیسٹ ہے لیکن میرا بیگ جس میں میرا ’’بیگی گرین ‘‘'Baggy green' (ٹیسٹ کیپ)تھا،چوری کر لیا گیا ہے ، انہوں نے واقع کی تفصیل بتائی اور کہا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنے کیلئے جب انہوں نے میلبورن ہوائی اڈے پرواز بھری تو وہ بیگ ان کے ہمراہ تھا لیکن جب وہ سڈنی پہنچے تو ان کا بیگی گرین کے پاس نہیں تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹ عملے نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی لیکن انہیں کوئی بھی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا جس نے میرے سامان کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہو ، ڈیوڈ وارنر نے صارفین سے درخواست کی کہ میرے پاس بیگ ایک اور بھی ہے اگر آپ کو بیگ چاہیے تو آپ رکھ سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ کیپ میرے پاس ایک ہی ہے ، ا سلیے برائے مہربانی وہ مجھے واپس کر دیں ،شکریہ ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 2.0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔