(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی چال چلنا شروع کر دیں،حریف جماعتوں کے مہرے ایک ایک کر کے کھسکنے لگے۔
تفصیالات کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ کے نام سے پہچان رکھنے والے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئر مین آصف علی زرداری کی شاگردی نے اثر دیکھانا شروع کر دیا ، بلاول بھٹو نے سیاسی چالیں چلنا شروع کر دیں ایک طرف لاہور میں پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بلا لیا تو دوسری جانب حریف جماعتوں کے مہرے لپیٹنے شروع کر دیئے۔
بلاول بھٹو نے حریف جماعتوں کو سرپرائز دینا شروع کر دیا ہے ، پہلا سرپرائز پیپلز پارٹی کے روایتی حریف پیر پگارا کے حصے میں آیا ہے ، کیونکہ ان کے قریبی عزیز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، خیرپور میں پیر صاحب پگارا کے بھتیجے سید سعد اللہ شاہ راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، سعد اللہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں سامل ہونے کے بعد کہا کہ خیرپور کنگری کو پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے،جلد پاکستان پیپلزپارٹی کا بڑا جلسہ کرکے عوام کے سامنے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔
سعد اللہ راشدی نے پیپلز پارٹی مین شمولیت کا اعلان خیرپور پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید شاہ جیلانی کےساتھ ملاقات میں کیا، جاوید شاہ جیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خیرپور سے جی ڈے اے کا خاتمہ کریں گے۔ خیرپور کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ انکل نےبچپن میں جنسی ہراساں کیا, انوشے اشرف کا انکشاف