محبوبہ نے عین وقت پر کہا کسی اور سے محبت کرتی ہوں ،ہمایوں سعید کا انکشاف

Jan 02, 2024 | 20:38:PM

(ویب ڈیسک) معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں کی گئی پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر وہ ایک سال تک روتے رہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پہلی محبت اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں یک طرفہ محبت کی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی ہوگئی لیکن اس باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے کر انکا دل توڑ دیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ بھی سکھاتے تھے جب کہ وہ گاڑی پر انہیں ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کویہ بھی کہتی تھی کہ مجھےہمایوں پسند ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ کسی اور لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور آج سے ان کی ہوگئی ہیں۔

ہمایوں سعید کے مطابق لڑکی کی جانب سے دوسرے لڑکے کا ہاتھ تھامنے کی بات پر بہت افسردہ ہوئے اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت میں دھوکا ملنے کے غم میں وہ ایک سال روتے رہے، پھر انہوں نےوقت کے ساتھ اس لڑکی کو بھلا دیا۔

مزیدخبریں