کوٹ ادو میں امرود120 روپے کلو بیچنے پر پھل فروش کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوٹ ادو میں 100 کے بجائے 120 روپے کلو امرود بیچنے پر پھل فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
امرود فروش کے خلاف مقدمہ کوٹ ادو کے تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دسمبر 24 میں مہنگائی کی شرح81 ماہ کی کم سطح تک گرگئی
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے امرود کے نرخ 100 روپے کلو مقرر کیے تھے لیکن امرود فروش 120 روپے کلو بیچ رہا تھا۔