ٹاور کا جھنجھٹ ختم، موبائل فون اب بغیر سگنل چلیں گے
اب لوگ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی جانب سے"ڈائریکٹ ٹو سیل" نامی سیٹلائٹ سروس کے ذریعے صارفین آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرنا ممکن ہو گیا ۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی Kyivstar نے ایلون مسک کے سٹار کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ لوگوں کو سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فون سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کا ایک نیا طریقہ پیش کیا جا سکے۔
اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ سمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا ہی کافی ہوگا , یہ سروس موبائل رابطوں کو بدل کر رکھ دے گی۔اب زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں۔
اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو انہیں کسی موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ خلا سے براہ راست اسمارٹ فونز میں فون سگنل بیم کرتے ہیں۔
یوکرین ان اولین ممالک میں سے ایک ہوگا جہاں یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
آغاز میں اس سروس میں میسجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی اور بعد ازاں وائس اور ڈیٹا سروسز کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
دوسری طرف ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام تبدیل کر لیا۔انہوں نے اپنی ایکس پروفائل کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام کیکئس میکسمس رکھ لیا ہے جب کہ پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے۔