کراچی میں بجلی اور گیس کے مسائل،شہریوں کاجینامحال
اورنگی، بلدیہ، کیماڑی ،لیاقت آباد، گلشن اقبال میں گیس کی بندش اورلوڈشیڈنگ معمول ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)سال بدل گیا لیکن شہر قائد کے باسیوں کا بجلی اور گیس کے مسائل سے پیچھا نہ چھوٹ سکا،مختلف علاقوں میں گیس بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات برقرار ہیں جس سے اورنگی ، بلدیہ ، لیاقت آباد ، گلشن اقبال،لیاری، اور ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقے متاثر ہیں۔
اورنگی، بلدیہ، کیماڑی ،لیاقت آباد اور گلشن اقبال کے ساتھ ساتھ کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے بھی بجلی اور گیس کے مسائل کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ گیس کی اچانک بندش اور پریشر میں کمی سے ذہنی اذیت جھیلنی پڑتی ہےجبکہ بجلی کی متعدد بار بندش بھی معمولات زندگی درہم برہم کردیتی ہے،اس کے علاوہ بھاری بھرکم بلوں نے الگ سے کمر توڑ رکھی ہے۔
شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹوں تک جا پہنچاہے جبکہ گیس ساڑھے 8 گھنٹوں سے زائد غائب رہنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع
دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے لائن پیک کو بہتر بنایا جاتا ہے .
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔