لائن لاسز، لیسکو کو مقررہ اہداف کیلئے ڈیڈ لائن

بجلی چوری سے اہداف مکمل نہ ہونے پر لیسکو کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا

Jan 02, 2025 | 10:47:AM

(24 نیوز)بجلی چوری کی مد میں لائن لاسز میں اضافہ کا معاملہ،لیسکو کو نیپرا کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہداف نہ ہونے پر لیسکو کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ،جولائی تک نیپرا کے مقررہ اہداف 10فیصد تک لائن لاسز لانے کا حکم دیا گیا ہے ، وزارت پاور ڈویژن نے نیپرا کے مقررہ اہداف کےحصول کیلئے لیسکو کو رواں سال جولائی تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

 دستاویزات کے مطابق کمپنی کے لائن لاسز 15 فیصد تک ریکارڈ کئے گئے،اس طرح لیسکو نیپرا نے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی، جس کی وجہ سے لیسکو کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،
مزید پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی ،وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی
وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے آئندہ 5سال کا پلان مانگ لیا ہے، جس کے تحت بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن پر موثر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا، لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی معاونت پر پلان مانگ لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں