جسپریت بمرا کی بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم

Jan 02, 2025 | 11:52:AM
جسپریت بمرا کی بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

یکم جنوری کو آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی گئی جس میں جسپریت بمراہ نے اپنے ملک کیلئے نیا ریکارڈ بنادیا،آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نہ صرف بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے بلکہ کسی بھی بھارتی بولر کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں اب تک 4 ٹیسٹ میچز میں بمراہ 30 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے ہیں،بارڈرگواسکر ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی رینکنگ میں بمراہ کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ گئے ہیں اور انہوں نے اب 907 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں،جوکہ کسی بھی بھارتی بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹیم میں بھی کپتانی کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

اس سے قبل حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سپنر روی چندرن ایشون نے 2016 میں آئی سی سی رینکنگ میں904 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔