پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔
پشاور میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے تک کمی آ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے مقرر کی گئی ہے۔
آلو کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت 90 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔شملہ مرچ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر مزید سستا
شملہ مرچ کی قیمت 230 سے کم ہو کر 200 روپے ہو گئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 130، لیموں 100 روپے کلو، لہسن 600روپے کلو، ادرک 360 روپے کلو ہو گئے ہیں۔