پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی قرارداد منظور

Jan 02, 2025 | 18:26:PM
پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی قرارداد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان اسمبلی نے ضلع پنجگور میں تین سال سے بند انٹرنیٹ اور 4 جی سروس کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کر لی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس  میں ضلع پنجگور میں گزشتہ تین سال سے بند انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی جو اسمبلی نکی جانب سے منظور کر لی گئی۔

 یہ قرارداد نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے پیش کی گئی اور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پنجگور میں انٹرنیٹ اور 4 جی سروس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ 

 قرارداد میں کہا گیا کہ ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ اور  4 جی سروس گزشتہ تین سال سے معطل ہیں جس کی وجہ سے طلباء، عوام اور دفاتر کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجبکہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن اور دیگر امور میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں را فنڈڈ لشکر اپنا مذموم ایجنڈا چلا رہا ہے: وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی