سپریم کورٹ آئینی بنچ کی 6سے 10جنوری تک کی کازلسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آئینی بنچ کی 6سے 10جنوری تک کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا، بانی پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست بھی 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا ،جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف دوسراٹیسٹ، عامر جمال کی چھٹی ،اہم فاسٹ بولر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
شیر افضل مروت کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 7 جنوری کو ہوگی،لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت 8 جنوری کو ہوگی،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف حمزہ شہباز کی نظرثانی درخواست پر سماعت 9 جنوری کو ہوگی،ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف کیس کی سماعت 10 جنوری کو ہوگی جبکہ طلبا تنظیموں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں!پرائیویٹ سکول والوں کیلئے بڑا حکم آ گیا