ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی

Jan 02, 2025 | 18:46:PM
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومتی کوششوں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سال نو کے دوسرے دن انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.55 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے اضافے سے 279.70 روپے،یورو 81 پیسے اضافے سے 290.36 روپے،برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے اضافے سے 350.98 روپے،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.40 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم 76.10 روپے پر برقرار رہا   ۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،100 انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 1لاکھ 17 ہزار 119 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،آج 46 ارب 57 کروڑ روپے مالیت کے 1 ارب سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: