میرا کردار بطور سہولتکار،فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ میرا کردار بطور ایک سہولتکار ہے،امید کرتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کےدوسرااجلاس ہوا،اجلاس میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے۔
کمیٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی اعجاز الحق،خالد حسین مگسی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی موجودتھے ،مذکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی شرکت کی، اراکین قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ بھی اجلاس میں شرکت کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی میں شریک شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہماری مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے ،پہلی کمیٹی میں ہمارے کچھ ساتھی موجود نہیں تھے،پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی تھی،پہلی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور پر عملدرآمد کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ملک کو درپیش دہشتگردی، معیشت سمیت دیگر اہم ایشوز کو بھی اسی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے ،ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وکلا کو کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بتادیا