آریان خان منشیات کیس: تحقیقاتی افسر کے ہوشربا انکشافات

Jan 02, 2025 | 20:31:PM
آریان خان منشیات کیس: تحقیقاتی افسر کے ہوشربا انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں تحقیقاتی افسر نے 25 کروڑ رشوت اور چیٹ لیکس معاملات پر لب کشائی کی ہے۔

2021 میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو مبینہ منشیات کے ریکٹ کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات کی قیادت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کر رہے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وانکھیڑے نے اپنے خلاف مبینہ مہم شاہ رخ خان کے ساتھ لیک شدہ چیٹس اور آریان کی رہائی کے لیے رشوت لینے کے الزامات پر بات کی۔

 جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا میڈیا نے انہیں اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے ایک سپر اسٹار کے بیٹے کو گرفتار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ "میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے نشانہ بنایا گیا لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

 وانکھیڑے نے کہا چاہے کوئی کتنا بڑا ہو سب کو یکساں اصولوں کا سامنا کرنا چاہیے مجھے پچھتاوا نہیں ہے اور اگر موقع ملا تو میں پھر بھی ایسا ہی کروں گا۔"

وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کی چیٹس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیٹ لیک نہیں کی اور وہ اتنے کمزور نہیں ہیں کہ ایسی چیزیں لیک کریں۔

انہوں نے رشوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ "میں نے کبھی رشوت نہیں لی اور میں نے آریان کو نہیں چھوڑا بلکہ اسے پکڑا تھا، کیس عدالت میں ہے اور مجھے اپنے ملک کی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔"

یاد رہے کہ آریان خان نے ضمانت ملنے سے پہلے 25 دن جیل میں گزارے اور بعد میں تمام الزامات سے بری ہو گئے تھے۔

یہ بھی پرھیں:تشددکیس:اداکارہ نرگس نے شوہرماجد بشیر کو معاف کردیا