نمبر ون ٹی 20 باؤلر عقیل حسین کا پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست ویسٹ انڈیز کے بولر عقیل حسین نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے باؤلر عقیل حسین نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کے لئے سائن اپ کرلیا ہے۔
عقیل حسین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ویسٹ انڈین باؤلر نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے ہیں جن میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ، مایوں کی تصاویر نے دھوم مچا دی