(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں سکول میں’میل ٹرین‘کے نام سے پکارا جاتا تھا۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو دلچسپ جواب دیا ہے۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق مداح اور قریبی ساتھیوں کی جانب سے کنگ خان، شاہ بھائی اور شاہ کے نام سے پکارے جانے والے شاہ رخ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں سکول میں ٹرین سے منسوب نِک نیم سے کیوں پکارا جاتا تھا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں دہلی کے سکول میں پڑھتا تھا جہاں میرے دوست مجھے ‘میل ٹرین’ کہہ کر مخاطب کرتے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ میں ایکسپریس ٹرین کی مانند بہت تیز رفتار کے ساتھ بھاگتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میرے بال ہمیشہ چہرے پر پڑے رہتے تھے۔
اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کا ایک اور قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی شرارتی ہوا کرتے تھے، ایک مرتبہ انہوں نے اپنی کیمسٹری کی ٹیچر سے کہا کہ مجھے اچھے نمبر دیں میں بالکل آپ کے بیٹے جیسا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر مِرگی کا دورہ پڑنے کی اداکاری کیا کرتے تھے، کلاس میں بے ہوش ہوجاتے تھے جس پر جوتا سونگھایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر